وزیراعلیٰ کا عیدگاہ میں پیغامِ محبت و رواداری
عید کے موقع پر انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا کی اپیل
بنگلورو 21 مارچ (حقیقت ٹائمز)
وزیراعلیٰ سدارامیا نے ریاست کے مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا کرنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات رمضان المبارک کے موقع عیدگاہ قدوس صاحب پر نماز عیدالفطر کے موقع پر شرکت کے بعد کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسانوں کے درمیان محبت، باہمی اعتماد اور رواداری کے ساتھ زندگی گزارنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے اور اس کی اصل خوبصورتی اسی میں ہے کہ سب لوگ باہمی اتحاد کے ساتھ زندگی گزاریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی مذہب نفرت کا درس نہیں دیتا بلکہ تمام مذاہب محبت، اخوت اور انسانیت کی تعلیم دیتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے اس بابرکت موقع پر امن، بھائی چارے اور انسانیت کے فروغ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
Post a Comment