Vijay Anand Kashappanavar Assures Action on Drought Relief وجے آنند کاشپنور کا خشک سالی متاثرہ علاقوں کا دورہ، فوری امدادی اقدامات کی ہدایت

خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا وزیر وجے آنند کاشپنور کا دورہ

فوری امدادی اقدامات اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، ہر ممکن تعاون کا یقین

الکل، 5 اگست (سلیمان چوپدار)

کرناٹک حکومت کے وزیر وجے آنند کاشپنور نے الکل تعلقہ کے متعدد خشک سالی سے متاثرہ دیہات کا دورہ کرکے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر تیار کرکے حکومت کو پیش کی جائے تاکہ بروقت امدادی اقدامات کیے جا سکیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ ہے اور متاثرہ کسانوں اور دیہی عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پانی، زراعت اور دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل کا فوری حل نکالا جائے اور عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف دیہات میں مقامی عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر سنگپا، محکمہ زراعت کے افسران، متعلقہ محکموں کے ذمہ داران اور مقامی عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments