کولار کے صحافیوں کے انشورنس اکاؤنٹس کھولنے کے لیے خصوصی کیمپ
ڈاک محکمہ کی اسکیم کے تحت 5 تا 7 اگست پریس کلب میں کارروائی ہوگی
کولار، 4 اگست (شبیر احمد)
کولار ضلع ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاک محکمہ کی انشورنس اسکیم کے تحت پہلے ہی درخواست جمع کرا چکے صحافیوں کے لیے 5، 6 اور 7 اگست کو تین روزہ خصوصی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔یہ کیمپ روزانہ صبح 11:00 بجے کولار پریس کلب (پترکرتا بھون) میں منعقد ہوگا، جہاں اہل صحافیوں کے انشورنس اکاؤنٹس کھولنے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ایسوسی ایشن نے تمام درخواست گزار صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمپ میں شرکت کے وقت اصل آدھار کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر شناختی کارڈ یا پین کارڈ میں سے کسی ایک اصل دستاویز کی بھی ضرورت ہوگی، تاکہ اکاؤنٹ کھولنے کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔کولار ضلع ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایس۔ کے۔ چندرشیکھر، جنرل سکریٹری اے۔ جی۔ سریش کمار اور خازن بی۔ ایل۔ راجندر سنگھ نے تمام اہل صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں میں کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی انشورنس اکاؤنٹ کھولنے کی کارروائی بروقت مکمل کرائیں۔
Post a Comment