Book Release Programme and Mushaira Today in Bengaluru بنگلور میں کتاب کی رسمِ اجرا اور مشاعرہ

الاصلاح، بنگلور کے زیرِ اہتمام "افاضاتِ علامہ نیشاپوری" کی رسمِ اجرا

آج ہم سینٹر میں کتاب پر مذاکرہ اور مشاعرہ منعقد ہوگا

بنگلور 6 اگست (حقیقت ٹائمز)

ادبی، دینی اور فکری تنظیم الاصلاح، بنگلور کے زیرِ اہتمام کتاب "افاضاتِ علامہ نیشاپوری" کی رسمِ اجرا اور مشاعرہ جمعرات، 6 اگست 2026، شام 6:30 بجے ہم سینٹر، نزد شفاء ہسپتال، بنگلور میں منعقد ہوگا۔تقریب کی صدارت و رسمِ اجرا حضرت مولانا عبدالغفور صاحب باقوی انجام دیں گے، جبکہ مولانا ڈاکٹر راہی فدائی صاحب باقوی کلیدی خطاب پیش کریں گے۔اس موقع پر مولانا مفتی احمد ثمال صاحب رشادی، مولانا مفتی سید سعید صاحب باقوی اور مولانا قاری امتیاز احمد صاحب رشادی کتاب پر اپنے علمی و تحقیقی تاثرات کا اظہار کریں گے۔تقریب کا دوسرا مرحلہ مشاعرہ ہوگا، جس میں ممتاز شعرائے کرام اپنا منتخب کلام پیش کریں گے۔ مشاعرے میں منیر احمد جانی، ماہر منصور، اسلم بنارسی، ندیم فاروقی، شیخ حبیب، ڈاکٹر منظور نعمان، غفران اجنبی، ڈاکٹر ارشد صادق، جمیل احمد ملنسارؔ اور سردار وہاب دانش شریک ہوں گے۔تنظیم الاصلاح، بنگلور نے اہلِ علم، ادباء، شعراء، اساتذہ، طلبہ اور تمام ادب نواز حضرات سے اس یادگار علمی و ادبی محفل میں شرکت کرکے تقریب کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔رابطہ: 9845498354

0/Post a Comment/Comments