Dr. Ameena Misba Awarded PhD in Zoology گولڈ میڈلسٹ آمنہ مصباح کی نئی علمی منزل

علم و تحقیق کی دنیا میں آمنہ مصباح کا نمایاں مقام

ریشم کے کیڑے پر تحقیقی مقالہ، ٹمکورو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

ٹمکورو، 7 جون (حقیقت ٹائمز)

شہر کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر آمنہ مصباح، دختر اسلم شریف اور شبینہ بانو نے تعلیمی میدان میں ایک نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹمکورو یونیورسٹی، ٹمکورو سے حیوانیات (زولوجی) میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کی ہے۔انہیں یہ ڈگری 3 جون 2026 کو منعقدہ ٹمکورو یونیورسٹی کے 19ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد (کانووکیشن) میں تفویض کی گئی۔ڈاکٹر آمنہ مصباح نے اپنے تحقیقی مقالہ (تھیسس) "ریشم کے کیڑے بومبکس موری ایل کی آخری عمر (Late Instar) نسل میں پری بائیوٹک سپلیمنٹ کے غذائی استعمال پر اثرات اور درمیانی آنت (Midgut) میں پروٹین کی مقدار کے تجزیے" کے عنوان سے مکمل کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر آمنہ مصباح اس سے قبل ایم ایس سی میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں اور علمی و تحقیقی میدان میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے خاندان، اساتذہ اور دوست احباب کے لیے باعثِ مسرت ہے۔تعلیمی اور سماجی حلقوں نے ڈاکٹر آمنہ مصباح کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی سائنسی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ڈاکٹر آمنہ مصباح کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں، اساتذہ اور خیرخواہوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

0/Post a Comment/Comments