Yadgir: Bus-Car Collision Followed by Fire Leaves 9 Dead, Several Injured یادگیر: بس–کار تصادم کے بعد آگ، 9 ہلاکتیں، کئی زخمی

یادگیر کے قریب بس اور کار میں تصادم، دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی

نو افراد جاں بحق، متعدد زخمی — پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

یادگیر، 17 اپریل (حقیقت ٹائمز)

 ضلع یادگیر میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نجی بس اور کار کے درمیان شدید تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 9 افراد زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد دیگر مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق یہ حادثہ یادگیر ضلع کے سرپور تعلقہ کے شانتاپور کراس کے قریب پیش آیا۔ بنگلورو سے کلبرگی جا رہی وی آر ایل کمپنی کی نجی بس اور کلبرگی سے لنگسگور کی طرف جا رہی کار کے درمیان تیز رفتار کے باعث آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔حادثے کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی زندہ جل گئے۔ بس میں سوار کئی مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی سرپور پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس کی جانب سے جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھیں، جس کی وجہ سے یہ ہولناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں بس اور کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔یہ واقعہ ایک بار پھر سڑکوں پر تیز رفتاری اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج کی یاد دہانی کراتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments